آل KPK کراٹے چیمپیئن ٹرافی کے مقابلے 29 دسمبر کو منعقدہونگے


پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختو نخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منگل 29دسمبر کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں آل KPK فل کنٹیکٹ شن کیوکشن کراٹے چیمپیئن ٹرافی کے مقابلے منعقد ہورھےہیں جوکہ ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن جاپان کےرولز کے تحت پانچ ویٹ -40-50-60-70+70 کلو گرام میں ہونگے۔ ہر ٹیم ہر ویٹ میں ایک ایک کھلاڑی لانےکا مجاز ہوگا۔ ڈائر یکٹر جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا اسفند یارخٹک تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔جبکہ پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن(شن کیوکشنکائی) کے صدر شیہان محمّد ارشد جان خصوصی طور پر شرکت کر رھےہیں۔ انٹر نیشنل ریفری شیہان صاحبزادہ الہا دی نےمیڈیاکو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جوکہ نیشنل اور انٹرنیشنل  کراٹے ٹورنامنٹ میں صوبے اور ملک کی نمائندگی کریں گے

error: Content is protected !!