پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوامیں ٹیبل ٹینس کھیل کی مقبولیت میں اضافہ ہونے لگااورزیادہ نوجوان بشمول خواتین ٹیبل ٹینس کھلتے نظرآتے ہیں اور دیگر علاقوں سمیت ضلع صوابی میں یہ کھیل خاصی فروغ پارہا ہے اور گائوں زروبی میں ایک اورٹیںل ٹینس اکیڈمی قائم کردی گئی ہے۔اسںگے ساتھ ہی زروبی میں ٹیبل ٹینس کلبوں اورا کیڈمیوں کی تعداد چارہوگئی جبکہ ضلع کی سطح پر22اکیڈمیاں پہلے سے کام کررہی ہے۔ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی گزشتہ گائوں زروبی میں آواز ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کردیاگیا۔افتتاح ضلعی ٹی بی کے ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاد اسلام یوسفزئی نے کیا،اس موقع اکیڈمی کے صدر عدیل خان ودیگر بھی موجود تھے،اس حوالے سےخیبرپختونخواٹیںک ٹینس ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری اورڈسٹرکٹ صوابی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شہزاداسلام یوسفزئی کا کہناہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ٹیںل ٹینس اس وقت دنیا بلکہ پاکستان کے مقبول ترین کھیلوں میں شام ہے اس میں ہماری کھلاڑیوں نے ہردورمیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پرملک۔وقوم کانام روشن کیا ہےاورانشاءاللہ آئندہ بھی اسی طرح پرفارمنس کا۔مظاہرہ کرینگے۔شہزاد اسلام یوسفزئی نے کہاکہ اس قلیل۔مدت من یں اس کھیل کو جتنی فروغ ملی ہے وہ صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے روح رواں کفایت اللہ خان اور سیکرٹری محمد عثمان عامراورانکی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر عامرنواب اور ڈی ایس اوطارق محمد کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔