"سجاس کی دی ڈیموکریٹس کو مبارکباد”


کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران  نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی پریس کلب کے انتخابات برائے سال 2021 میں کلین سوئپ کرنے پر دی ڈیموکریٹس پینل کو شاندار الفاظ میں مبارکباد دی ہے۔ سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم نے اپنے مشترکہ بیان میں میں کہا ہے کہ پریس کلب کے انتخابات میں مسلسل بارویں کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ پریس کلب کے ممبران کی اکثریت ڈیموکریٹس کے ساتھ ہے، امید ہے نومنتخب صدر فاضل جمالی اور سیکریٹری رضوان بھٹی پہلے سے بھی زیادہ متحرک انداز میں ممبران اور پریس کلب کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔سجاس کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ کراچی پریس کلب جمہوری روایات کی امین ہے،دی یونائیٹڈ پینل نے انتخابات میں حصہ لے کر  اس جمہوری روایت کو مستحکم کرنے میں اپنا مثبت اور جمہوری کردار ادا کیا ہے۔دی ڈیموکریٹس پینل کےنو منتخب عہدیداران صدر فاضل جمیلی،نائب صدر شازیہ حسن، سیکریٹری رضوان بھٹی،خازن وحیدراجپر، مجلس عاملہ کے نومنتخب ارکان عبدالعزیز سنگھورو،عبدالرشید میمن، عبدالوسیع قریشی،حامدالرحمن محمدفارق سمی،محمد نبیل سلمان سعادت کی بھاری اکثریت سے کامیابی درحقیقت دی ڈیموکریٹس پینل کی بارہ سال کی کارکردگی پر ووٹرز کے اعتماد کا مظہر ہے،

error: Content is protected !!