کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کو وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کرنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ ایران میں بیس بال گرائونڈ کے معائنہ کرانے کی غرض سے ایران بیس بال ایسوسی کی جانب سے پاکستان کے علاوہ انڈیا اور دیگر ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ دورے میں سید فخر علی شاہ بحیثیت ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا (BFA) خصوصی طور پر مدعو کیئے گئے ہیں۔انکے ہمراہ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے لیگل ایڈوائزر عماد علی کاظمی جبکہ انڈیا سے انکی بیس بال فیڈریشن کے صدر و سیکریٹری بھی شرکت کریں گے۔اس ضمن میں سید فخر علی شاہ نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دورے میں ایران کی اسپورٹس منسٹری،آئی و سی و ایران اولمپک کے صدر و ممبران سے میٹنگز بھی ہونگیں۔ چونکہ پاکستان کی ٹیم ایشیا میں نمبر 5 اور ورلڈ رینکنگ میں 27ویں نمبر پر ہے اس لیئے ایران کی خواہش ہے کہ ہماری نیشنل بیس بال ٹیم ایران کا دورہ کرے اور وہاں کوچنگ کیمپس کا بھی مشرکہ انعقاد کیا جائے تاکہ ایران کی گیم اور رینکنگ میں بہتری آئے اور اس کے ساتھ ساتھ اسپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں اور بھی بہتری آئے۔ بعد ازاں حکومت ایران ہمارے ملک کی حکومت اور اسپورٹس منسٹری سے رابطہ کرکے مستقل باہمی رابطے کی خواہش رکھتے ہیں جو کہ بیس بال کے فروغ میں معاون ہوگا۔اسکے علاوہ مذکورہ دورے میں سید فخر علی شاہ کوویڈ کے بعد ہورہی پاکستان بیس بال لیگ میں شرکت کے لیئے شریک ممالک کو آمادہ کریں گے