ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویلنگٹن فائربرڈز نے پاکستان شاہینز کو 9 وکٹ سے شکست دے دی


ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویلنگٹن فائربرڈز نے پاکستان شاہینز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ویلنگٹن فائربرڈز نے پاکستان شاہینز کا دیا گیا 92 رنز کا ہدف 9.5 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔پاکستان شاہینز کی جانب سے واحد وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویلنگٹن فائربرڈز کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر نے پاکستان شاہینز کی قیادت کی۔پاکستان شاہینزمیں ایک تبدیلی کی گئی، موسیٰ خان کی جگہ دانش عزیز کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا۔

پاکستان شاہینزکی فائنل الیون میں ذیشان ملک، حیدرعلی ، خوشدل شاہ، عماد بٹ اور عثمان قادر سمیت افتخاراحمد ، دانش عزیز ، حارث رؤف ،محمد حسنین اورحسین طلعت شامل تھے۔ویلنگٹن فائربرڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلتے ہوئے پاکستان شاہینز کی ٹیم 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، پاکستان شاہینز 17.4 اوورز میں 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ویلنگٹن فائربرڈزکے جیمی گبسن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: newseditor