کائل جیمی سن کو فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنے پر جرمانہ


مائونٹ منگنوئی (سپورٹس لنک رپورٹ)کیوی فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جانب گیند پھینکنا مہنگا پڑگیا۔جیمی سن نے ماؤنٹ منگانوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز فہیم اشرف کی جانب جارحانہ انداز میں گیند پھینکی تھی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس عمل پر کیوی کرکٹر پر جرمانہ کردیا ہے۔آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا اور ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ فہیم اشرف نے اس اننگز میں 91 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فالون آن کے خطرے سے بچایا۔

تعارف: newseditor