ہشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں منعقدہ آل پاکستان ریلوے انٹر ڈویژنل جمناسٹک ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،پشاور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی جیت لی،جبکہ ریلور ورکشاپ لاہور کی ٹیم کو پوائنٹس بربرا ہونے کے بناء پر پہلی پوزیشن کے حقدار قرار دیدیا۔اختتامی تقریب میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ محمد ناصر نے نمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں کو ٹرافیاں دیں۔ورکشاپ لاہور نگ دوسری جبکہ ملتان ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔پشاورکےقیوم سٹیڈیم کے جمناسٹک ہال میں منعقد آل پاکستان کے انٹرڈویژنل جمناسٹک چمپئن شپ کے سلسلے ملک بھر سے ریلوے کے تمام ڈویژن کی ٹیموں نے بھرپورشرکت کی۔ان مقابلوں میں ہشاورڈویژن کے کھلاڑیوں نے شا ندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کی،جںکہ ریلوے ورکشاپ لاہور بھی پہلی نمبر پررہی،ریلوے جمناسٹک کے مقابلوں میں ملتان ڈویژن نے دوسری اور راوالپنڈی ڈویژن نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔اخرمیں ڈی ایس محمد ناصر نے پوزیشن ہولڈر ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیں۔پشاورڈویژن کے سپورٹس انسپکٹر عظمت اللہ خلیل نے اس کامیابی کا سہرا ڈی ایس محمد ناصر اور ڈی ایس او حامد فاروق قریشی کے نام کیا۔