پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپئن آصف باجوہ کی وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے ملاقات

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی سے ملاقات کی.اس موقع پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید بھی موجود تھے. پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو سوینئر بھی پیش کیا.


ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ قومی کھیل کی ترقی و ترویج میں وزارت ریلوے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی. ملک بھر میں مختلف کھیلوں کے میدان خالی پڑے ہیں.بچوں میں کھیلوں کے رجحان بڑھانے کےلئے ہر ممکن عملی اقدامات اٹھائیں گے.نوجوان نسل کو کھیل کے میدان واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔قومی کھیل ہاکی کی عظمت کو بحال کرنے کیلئے پی ایچ ایف کیساتھ بھرپور معاونت کریں گے.ریلوے کی ہاکی ٹیم کھلاڑی مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے. پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کا قومی کھیل کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت و عملی سوچ قومی کھیل کے مستقبل کیلئے کسی نوید سے کم نہیں.وزارت ریلوے کی جانب سے قومی ہاکی کی ترقی و ترویج میں پی ایچ ایف کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں.بعد ازاں پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو سوینئر بھی پیش کیا.

تعارف: newseditor