خیبرپختونخوا جونیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ آج سے شروع ہوگی ، عمرآیاز


پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر ٹریننگ کیمپ آج سے پاکستان ٹینس کلب کورٹس شاہی باغ میں شروع ہورہا ہے جس کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کیمپ میں انڈر10 سے انڈر 18 تک کے کھلاڑی کیمپ میں شامل ہیں ان میں شایان ‘عزیر احمد’حمزہ رومان’شاہ سوار ‘تیمور خان’کاشان عمر ‘حامد اسرار’حسیب’حسام خان اور عبداللہ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کی ہدایات پر کیمپ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں کھلاڑیوں کو بہترین کوچز تربیت فراہم کریں گے۔

تعارف: newseditor