تیمرگرہ(سپورٹس لنک رپورٹ)ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کی ہدایت پرمیاں بانڈہ میں ڈسٹرکٹ انٹرکلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا،گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ منعقدہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سابق ناظم کاشف کمال جوکہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اینٹی کرپشن ملک شفیع اللہ خان کے نمائندے نے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس اوبخت شاہ زیب،اسسٹنٹ ڈی ایس اوابرار احمد،ڈسٹرکٹ یوتھ افیئر اظہارالدین،ملک ضیاء الحق، ڈسٹرکٹ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر خالدشاہ بھی موجودتھے۔ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ خال کلب اور صدو باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا۔تقریب سےخطاب کرتے ہوئے بخت شاہ زیب خان نے لوئر دیر کے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اورڈپٹی کمشنرکی ہدایت پرضلع بھرمیں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں،انشاء اللہ مارشل آرٹس سمیت دیگرکھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرینگے، اسسٹنٹ ڈج۔ایس اوابرار احمد نے کہاکہ کھلاڑیوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ یوتھ افیئراظہار الدین نے کھیل کے محکمہ لوئر دیر کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ کھیل نہ صرف کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بلکہ باہمی رواداری اور صبر و تحمل کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے بھی ضروری ہے۔کاشف کمال اورضیاء الحق نے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کوخوش ائندقراردیا۔