راولپنڈی میراتھن 2021ء 10 جنوری بروز اتوار ٹی چوک روات سے لیاقت باغ راولپنڈی تک ہوگی

راولپنڈی( سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میراتھن 2021ء 10 جنوری بروز اتوار ٹی چوک روات سے لیاقت باغ راولپنڈی تک ہوگی۔ 6 کلومیٹر بلائنڈ کیٹگری میراتھن میں کل نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم ہوگا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی میراتھن ریس کل منعقد ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں، اوپن کیٹگری ریس 16 کلومیٹر ہوگی جو ٹی چوک روات سے صبح دس بجے شروع ہو کر لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ختم ہوگی، جبکہ بلائنڈ اور انڈر 16 کیٹگری ریس 6 کلومیٹر ہوگی جو مورگاہ موڑ سے پونے دس بجے شروع ہوکر لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس ختم ہوگی۔ اس وقت ساڑھے پانچ سو سے زائد اتھلیٹس نے آن لائن رجسٹریشن کرا دی ہے جبکہ کل صبح 8 بجے سٹارٹنگ پوائنٹ ٹی چوک پر بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔ تینوں کیٹگریز میں پرکشش انعامات رکھے گئے ہیں۔

تعارف: newseditor