اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی ٹین پن بائولنگ چیمپین شپ میں مینز سنگلز کے دوسرے روز کھیلے گئے مقابلوں میں بھی اعجاز الرحمن 1512 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور شبیر لشکروالا 1480 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے، فائنل مقابلے کل اتوار کو ارینہ بائولنگ کلب ایف نائن پارک، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کےمہمان سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہونگے جو چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ گذشتہ روز مینز سنگلز کے دوسرے روز کھیلے گئے مقابلوں کے آٹھ ، آٹھ سیٹوں کے نتائج کے مطابق اعجاز الرحمن 1512 پوائنٹس کے ساتھ ابھی تک سرفہرست ہیں جبکہ شبیر لشکروالا 1480 پوائنٹس کے ساتھ اسی طرح دوسری پر قائم ہیں، ظفر اقبال 1479 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اور علی سوریا 1477 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، مینز سنگلز کے مقابلوں میں 25 کھلاڑیوں کے درمیان جاری ہیں، چیمپیئن شپ میں ملک بھر 137 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین، ایمچور اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے،