لاہور(سپورٹس رپورٹر) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا ہے کہ اب اتھلیٹکس فیڈریشن نے الحاق نہیں لینا بلکہ پی اواے نے الحاق دینا ہے اور ہماری شرائط تسلیم ہونے تک ہم الحاق نہیں لیں گے ۔پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر جنرل(ر) اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہیں انہوں نے اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا ہے ان کی ٹریننگ کے لئے تمام اخراجات کا انتظام کرلیا ہے صورت حال بہتر ہوتے ہی ارشد ندیم کو ٹریننگ کے لئے قازقستان بھجوادیں گے ،،،انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کا سرمایہ ہیں اور وہ اس وقت موجودہ عالمی چیمپئن سے چند میٹر سینٹی میٹر کم ہیں ،،ہم نے وزیر اعظم، وزیر بین الصوبائی رابطہ اور ان کےادارے کو آگاہ کیا ہے کہ ارشد ندیم میڈل جیت سکتے ہیں ،،،پی او اے کی جانب سے اتھلیٹکس فیڈریشن کی رکنیت معطل کیے جانے پر جنر اکرم ساہی نے کہا کہ میں نے پی اواے کے معطل کرنے کے بعد شکرانے نوافل ادا کیے کہ ایک ایسی تنظیم جو کہ غلط بیانی پر چلتی ہے سے جان چھوٹ گئی ،،،ہم نے اتھلیٹس کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جس پر پی او اے ہمیں کہا کہ کمیٹی نہ بنائیں تاہم بعد میں خود پی او اے نے کمیٹی بنادی اور ابتدائی طور پرہم نے کمیٹی کا ساتھ دیا مگر جب ہمیں محسوس ہوا کہ کمیٹی معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے ہم لوگ پیچھے ہٹ گئے ،،، جنرل اکرم ساہی نے کہا کہ پی او اے میں کرپشن اور بے اصولی کے علاوہ کچھ نہیں ہورہا ، خود آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری وصال خان نے پی او اے کے سیکرٹری سے لاکھوں ڈالرز کاحساب مانگا ہے ،پی او اے حکام وصال خان کے الزامات کا جواب دیں انہوں نے کہا کہ اب ہم پی او اے سے الحاق نہیں لیں گے بلکہ پی او اے ہمیں خود الحاق دے گی ،، الحاق کے معاملے ہماری شرائط مکمل ہونے تک ہم الحاق نہیں لیں گے ۔جنرل عارف اور خالد محمود کی موجودگی میں اتھلیٹکس فیڈریشن پی او اے سے الحاق نہیں لے گی ،،،