بلوچستان سیٹلائٹ اوپن سینئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر

کوئٹہ(منور شاہوانی)بلوچستان اسکوائش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایوب سپورٹس کمپلیکس کے سکوائش کوٹ میں جاری بلوچستان سیٹلائٹ اوپن سینئر سکوائش چیمپئن شپ 2022 کامیابی کے ساتھ اختتام پزیر ہوگیا ،

چیمپئن شپ کا فائنل سعید عبدل اور فیضان خان کے درمیان کھیلا گیا،شامدار میچ میں سعید عبدل نے ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے جیت کر فائنل کا سہرا اپنے سر سجا لیا.


اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد سرپرہ تھے جبکہ اس موقع پر میجر ریٹائرڈ نادرعلی چینگیزئی،نوابزادہ ہارون رئیسانی ودیگر بھی موجود تھے، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سعید احمد سرپرہ،نادرعلی چینگیزئی،

بلوچستان سکوائش ایسوسی ایشن کے صدر محند ارشد نے کہا کہ بلوچستان میں سکوائش کابے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں جن کو سامنے لانے کیلئے بلوچستان سکوائش ایسوسی ایشن شروع دن سے کوشاں ہیں جس کے بدولت صوبے سے سکوائش کے کھلاڑیوں کے بڑے نام سامنے آئے جنہوں نے صوبہ و ملک کاُنام عالمی سطح پر روشن کیا ہیں

ایسے چیمپئن شپ کی انعقاد اور دوسرے صوبوں کی کھلاڑیوں کی کوئٹہ آمد سے ہی دیگر صوبوں میں پرامن بلوچستان کا پیغام جائے گا،

سکوائش لیگ کیلئے انٹرنیشنل ڈونرز سے بھی بات کرینگے تاکہ مستقبل میں بھی کوئٹہ میں اوپن سینئر اور جونئیرز کی چیمپئن شپ منعقد کئے جائیں گے،

جبکہ دیگر صوبوں سے آنے والے کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا تقریب کے اختتام پر رنراپ ونراپ کھلاڑیوں میں شیلڈ تقسیم جبکہ بی ایس اے کے صدر محمد ارشد نے مہمانان کو یادگاری شیلڈ پیش کئے

error: Content is protected !!