لاہور: (سپورٹس لنک رپورٹ ) نائن اے سائیڈ سُپرہاکی لیگ کا شاندارافتتاح، افتتاحی روزلاہورڈولفنزاور لاہورٹائیگرزکی ٹیمیں 20،20 ہزارروپےکیش ایوارڈ لےاُڑیں، لاہور ٹائیگرز کے زین اعجاز کےدو شاندار گول، چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی لیجنڈاولمپین منظورجونیئر، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اسرارجعفری اور ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن رائے عثمان اکبر آج کے میچزکے مہمانان خصوصی تھے
رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام نائن اے سائیڈ سُپر ہاکی لیگ کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم آسٹروٹرف گراؤنڈ لاہور میں 11 تا 14 جنوری منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا افتتاح 1984 اولمپکس کے فاتح کپتان اور دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈلز کے حامل کھلاڑیوں میں شمار لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر نے کیا۔ معزز مہمان خصوصی کا سٹیڈیم آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا اور انکو کھلاڑیوں اور آفیشلز سے بھی متعارف کرایا گیا۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل اور نیشنل کھلاڑیوں زاہد افضل انٹرنیشنل، مجاہد افضل انٹرنیشنل، ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر راشد محمود بٹ، مکرم مختار سمیت تماشائیوں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔
پہلا میچ لاہور ٹائیگرز اور لاہور لائینز کے مابین کھیلا گیا جوکہ لاہور ٹائیگرز نے 1-2 گول سے جیت لیا، لاہور ٹائیگرز کی جانب سے زین اعجاز نے دو شاندار گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔لاہور لائینز کی جانب سے واحد گول پینلٹی کارنر پر علی مرتضی نے سکور کیا۔ اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض یاسر خورشید اور مبشر علی نے سرانجام دیئے جبکہ مظہر وسیم نے بطور ریزرو ایمپائر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دی۔ ججز میں شیرازخورشید اور ثاقب نیاز شامل تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں محمد یعقوب نے سرانجام دی
دوسرا میچ لاہور پینتھرز اور لاہور ڈولفنز کے مابین کھیلا گیا جوکہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ایک سخت ترین مقابلہ کے بعد پینالٹی شوٹ آؤٹس کی بنیادپر لاہور ڈولفنز نے تین کے مقابلہ میں چار گول سے جیت لیا۔ لاہور ڈولفنز کی جانب سے شفقت رسول نے دو گول، جبکہ غضنفر اور اسامہ بشیر نے ایک ایک گول سکور کیا۔ لاہور پینتھرز کی جانب سے حماد ، احمد ندیم اور ارشد لیاقت نے گول سکور کئے/ اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض بینش حیات اور مظہر وسیم نے سرانجام دیئے جبکہ مبشر علی نے بطور ریزرو ایمپائر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دی۔ ججز میں اسرار جعفری، شیراز خورشید اور ثاقب نیاز شامل تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں محمد یعقوب نے سرانجام دی
دوسرے میچ کے مہمان خصوصی ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن و ممبر ایشیئن ہاکی فیڈریشن گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی رائے عثمان اکبرتھے۔ انکے ہمراہ سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اسرار جعفری بھی تھے۔ معزز مہمان خصوصی کا گراؤنڈ میں شایان شان استقبال کیا گیا اور انکو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے بھی متعارف کرایا گیا۔
رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی کے ڈائریکٹر و انٹرنیشنل ہاکی کوچ رانا ظہیر احمد بابر موجودہ کوچ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی جانب سے آج کی فاتح ٹینموں کو بیس بیس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا ۔ لاہور ٹائیگرز کے کپتان معین شکیل انٹرنیشنل نے 20 ہزار روپے کیش ایوارڈ مہمان خصوصی چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر سے موصول کیا جبکہ لاہور ڈولفنز کی جانب سے 20 ہزار روپے کیش ایوارڈ کپتان غضنفر علی نے مہمان خصوصی رائے عثمان اکبر کھرل ممبر ایشیئن ہاکی فیڈریشن گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی و ایسوسی ایٹ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن سے موصول کیا۔ شفقت ملک اس ایونٹ میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔