صاحبزادہ الھادی صدرڈاکٹرنعیم خٹک،سنیئرنائب صدرجبکہ عنایت اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگے ہیں
پشاور (سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوا موئے تھائی ایسوسی ایشن کے آئندہ چارسالوںکے عہدیداروں کاانتخاب مکمل،صاحبزادہ الھادی ْڈاکٹرنعیم خٹک،سنیئرنائب صدرجبکہ عنایت اللہ خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگے ہیں خیبرپختونخواموئے تھائی ایسوسی ایشن کے انتخابات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے اس موقع خیبرپختونخواولمپک ایسوسی ایشن کے صدرسید عاقل شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ الیکشن کی نگرانی کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقاربٹ،سپورٹس بورڈکے چیف ڈائریکٹرکوچز شفقت اللہ کے علاوہ ندیم خان،کے پی سپورٹس رائیٹرز کے سیکرٹری عاصم شیرازبھی موجودتھے ۔
صوبہ بھرسے آئے ہوئے موئے تھائی ایسوسی ایشن کے ضلعی ممبران نے اتفاق رائے سے ائندہ چارسالوںکے لیے ۔ صاحبزادہ الہادی کو صدر، ڈاکٹر محمد نعیم خٹک کو سینئر نائب صدر،ارسہ عرفان، حیات نذیر، امازئی خان، سعید الرحمن اور عتیق الرحمن کو نائب صدور، عنایت اللہ خان کو جنرل سیکرٹری، محمد یاسین یاسر کو جائنٹ سیکرٹری، جویریہ اور نثار الدین کو ایسوسی ایٹ سیکرٹریز، شمس العارفین کو فنانس سیکرٹری اور عظمت اللہ کو پریس سیکرٹری، شمس الازہر کو لیگل ایڈوائزر جبکہ خورشید خان، شیر احمد، خیر الانعام، واجد خان، اسرار خان او رعقیل انور کو ایگزیکٹو باڈی کا ارکان منتخب کیا ۔بعدازاں سید عاقل شاہ نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔اپنے خطاب میں انہوںنے گذشتہ پندرہ بیس سالوںسے موئے تھائی ایسوسی ایشن کی شاندارخدمات پرنومنتخب صدرصاحبزادہ الھادی،سیکرٹری عنایت اللہ کومبارک باد دی اوران کوخیبرپختونخواولمپک ایسوسی ایشن کاحصہ بننے اوررائٹ اف ووٹ دینے کابھی اعلان کیااوران کوخوش آمدیدکہا۔ان کامزید کہناتھاکہ پشاورنیشنل گیمز اوربین الصوبائی گیمز کی شاندارمیزبانی کے بعداب ساوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لیے بھی تیارہے انشاء اللہ پاکستان میںامسال منعقدہونے والی ساوتھ ایشین گیمزکے چند مقابلے پشاور،مرادن،چارسدہ اورایبٹ آباد میں کرانے کے لیے بھرپورکوشش کررہے ہیں۔اللہ سے پرامید ہوںکہ ضررو کامیابی ملے گی۔