راچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2021 کے ٹرائلز آج ہونگے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2021 کے ٹرائلز آج بروز منگل کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہونگے. ٹیلنٹ ہنٹ بوائز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2021 جو کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگی.لیگ کے سلسلے میں کے ایچ اے سے الحاق شدہ تمام کلبس کے سیکریٹریز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ ٹرائلز کے حوالے سے اپنے کلبس کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں. ٹرائلز کی نگرانی سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اولمپیئن حنیف خان,ممبرانابوزر امراؤ,پرویز اقبال,سلیم چینہ,طارق قیوم اور عاصم خان ہونگے.تمام کھلاڑیوں کو کے ایچ اے سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر ایس اے ماجد,امتیاز الحسن اور ارشد صدیقی کوبروز منگل دوپہر دو بجے رپورٹ کرنے کی ہدایات کیں ہیں.

تعارف: newseditor