پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ختم،قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس کی اجلاس میں خصوصی شرکت کرکٹ کمیٹی نے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیاکرکٹ کمیٹی کا قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار
کوویڈ 19 کی وباء اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی، کرکٹ کمیٹی
کرکٹ کمیٹی کی پی سی بی کو ٹیم منیجمنٹ کو اسپورٹ کرنے کی حمایت
ٹیم منیجمنٹ کو قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اپنی حکمت عملی اور اہداف سے متعلق مکمل وضاحت دینے کی ضرورت ہے، کرکٹ کمیٹی
کرکٹ کمیٹی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لے گی، سربراہ کرکٹ کمیٹی سلیم یوسف
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں دوسری پوزیشن پر آنے کا کوئی پوائنٹ نہیں رہتا، سلیم یوسف
عالمی وباء کے باعث صرف پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی کوویڈ 19 کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، سلیم یوسف
کمیٹی کا ماننا ہے کہ ٹیم کے انتخاب اور فائنل الیون کے لیے کھلاڑیوں کے چناؤ میں بہتری ہونی چاہیےتھی، سلیم یوسف
مشکل صورتحال سے نمٹنے کےلیے کھلاڑیوں کی تیاری میں سائنس اور ڈیٹا بیس سے مددلینے پر زور دیا گیا ہے، سلیم یوسف
مصباح الحق اور وقار یونس کی آمد سے قبل چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی کرکٹ کمیٹی کو اپنی سلیکشن پالیسی سے متعلق بریفنگ دی
کرکٹ کمیٹی نے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اور ویمنز کرکٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا

error: Content is protected !!