ابوریحان کرکٹ کلب نے قائد اعظم ڈے فیسٹیول کرکٹ میچ جیت لیا فراز احمد خان کی شاندار سنچری

کراچی: قائد اعظم ڈے ٹی ٹوئینٹی فیسٹیول کرکٹ میچ میں ابوریحان کرکٹ کلب نے لیاقت آباد الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ابوریحان گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لیاقت آباد الیون نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے۔ دانش نے 68 اور شان نے 60 رنز بنائے ۔ اویس ،بلال اور فراز احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ابوریحان کرکٹ کلب نے 19.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا ۔کپتان فراز احمد خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 55 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنائے جبکہ حماد نے 78 اور مزمل نے 21 ناٹ آوٹ رنز اسکور کئے۔ اسامہ نے 34 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اختتام پر عارف وحید خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ فراز احمد خان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔اس موقع پر محمد طارق حفیظ صدیقی، وسیم علوی ،کامران رضوی ، شہروز علوی اور دیگر بھی موجود تھے ۔

error: Content is protected !!