ہاکی لیگ ،پشاورپینتھرز نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی


پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور ڈولفن نے پشاور پینتھرز کو شکست دیکر پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ،اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سیدظاہر شاہ ، سیکرٹری ہدایت اﷲ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اﷲ ، کوچز یاسر اسلام سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میںجاری پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں گزشتہ روز تیسری پوزیشن کیلئے پشاور ڈولفن اور پشاور پینتھرز کے مابین میچ کھیلاگیا جس میں پشاور ڈولفن نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی

اس موقع پر ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لئے تاریخی اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں ہاکی ٹرف بچھانے کا کام جلد مکمل ہو جائے گا، بنوں میں پہلے ہی ٹرف بچھائی گئی، لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور میں ٹرف تبدیل کی جارہی ہے جبکہ سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان بھی ٹرف بچھائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن جاری ہے جس پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم کو عالمی معیار وضروریات کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے جس سے پشاور میں دو سٹیڈیمز میں کرکٹ کے عالمی مقابلے منعقد کرانے کی سہولت میسر آئے گی۔

تعارف: newseditor