کراچی (اسپورٹس پورٹر)کے بی بی اے کے زیر اہتمام بلدیہ جنوبی کے تعاون سے جاری چوتھے کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورمنٹ میں عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر لیگ کے آخری دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا اور بوائز ٹورنامنٹ کواٹرفائنل مرحلے میں داخل ہوگیا آج کھیلے گئے میچوں میں نشتر کلب کے فرقان پٹیل اور ممباز اسکواڈ کے سعد خان نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا اور شائقین باسکٹ بال سے داد تحسین حاصل کی کھیلے گئے پہلے میچ میں نشتر کلب نے اومیگا کلب کو باآسانی حیرتناک انداز میں 51 – 35 پوائنٹس سے شکست دے دی نشترکلب کی جانب سے فرقان پٹیل نے 3 تھری پوانیٹر ز کی مدد سے 26 پوائنٹس جبکہ محمدشبر نے 12 اور علی چن زیب نے 11 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ اومیگا کلب کی جانب سے راحیل ملک نے 10 علی مرتضیٰ اور محمد جمیل نے 9 – 9 پوائنٹس اسکور کئے۔
دوسرے اور لیگ کے آخری میچ میں ممباز اسکواڈ نے ون یونٹ کلب کو 49 – 45 پوائنٹس سے شکست سے دوچار کیا ونر ٹیم کی جانب سے سعد خان نے خوبصورت کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 4 تھر ی پوانیٹرز کی مدد سے 25 جبکہ کینتھ جانسن نے اور محمد طحہ نے 10 – 10 پوائنٹس اسکور کئے رنر ٹیم کی جانب سے اطہر نے 14 طلال احمد نے 12 اور نہال ملک نے 11 پوائنٹس اسکور کئے ان میچوں میں عامر غیاث، سید مصنف شاہ، طارق حسین، ظفراقبال، زاہد ملک اور عامر شریف نے ریفریز کے زعیمہ خاتون، ممتاز احمد اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے آج کھیلے گئے میچوں کے مہمان خصوصی پی ٹی ایف کے نائب صدر خالد جمیل شمسی تھے اس موقع پر کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان اور دیگر موجود تھے درین اثنا ٹورنامنٹ کمیٹی کے سرپر ست اعلی ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھراور کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان نے کمشنر کراچی نوید احمد شیخ سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انکو ٹورنامنٹ کی تفصیلات اور فائنل کے انتظامات سے آگاہ کیا کمشنر کراچی نے اس موقع پر منتظمین کو اپنے ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا اور بلدیہ جنوبی کے محکمہ کھیل اور باغات کی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ فائنل کے موقع پر باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے ایک اہم اعلان بھی کرنگا انہوں نے غلام محمد خان کو ہد ایت کی دوران ٹورنامنٹ اورخصوصاًفائنل کے موقع پر ایس او پی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔