پشاور (کورٹ رپورٹر )سول جج پشاور سلمان رعایت خان نے خیبر پختون خوا بیڈ منٹن ایسو ایشن کے انتخابات پر دو دن کے لیے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو بیڈ منٹن کے صوبائی ایسوسی ایشن کے آئین کے تحت الیکن 2020-2024 منعقد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ مذکورہ مقدمے کودیوانی قوانین کے تحت شروع کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ بیڈ منٹن کے سابق قومی کھلاڑی محمد اکمل اور انجم تسلیم نے پشاور کے سول عدالت میں دعوی دائر کردیا ہے سول دعوی میں خیبر پختو نخوا محکمہ کھیل، خیبر پختون خوا بیڈ منٹن ایسو ایشن،پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن، پاکستان سپورٹس بورڈ اور ڈائریکٹر رائٹ ٹو انفارمیشن خیبر پختون خوا کو فریق بنایا گیا ہے سول دعوی میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں درخواست گزار سابق کھلاڑی ہیں اور کئی دفعہ قومی سطح اور علاقائی سطح پر چیمپئین رہ چکے ہیں اور اس دفعہ اسو سی ایشن کے الیکشن میں حصہ لینا چا ہ رہے ہیں خیبر پختونخوا بیڈ منٹن ایسو سی ایشن 2020/24 کے لیے انتخابات کروا رہیں لیکن اس کے نہ کوئی اشتہار جاری کردیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ووٹر لسٹ مہیا کیا گیا ہے، الیکشن شفاف نہیں ہے لہذا عدالت مذکورہ انتخابات رکوائے اور آئین کے تحت انتخابات کروانے کے احکامات جاری کریں۔ عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد خیبر پختون خوا بیڈ منٹن ایسو ایشن کے انتخابات پر دو دن کے لیے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے فریقین کو بیڈ منٹن کے صوبائی ایسوسی ایشن کے آئین کے تحت الیکشن2020-2024 منعقد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ مذکورہ مقدمے کودیوانی قوانین کے تحت شروع کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے