کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)جمعرات کواسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں سنٹرل پنجاب کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
پاکستان کپ کےچوتھے راؤنڈ کے میچ کے دوران سدرن پنجاب نے مقررہ وقت سےتین اوورز کم کیئے لہٰذا پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت سدرن پنجاب پر 32ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آن فیلڈامپائرز علیم ڈار اور فیصل آفریدی نے سلو اوور ریٹ پر سدرن پنجاب کو چارج کیا۔
کپتان حسین طلعت کی جانب سے اعتراف کرنے پرمیچ ریفری محمد جاوید ملک نے سدرن پنجاب پر جرمانہ عائد کردیا۔
پی سی بی کا کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف یہاں دستیاب ہے۔