اومیگا اور باؤنس کلب کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گے



کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے بی بی اے کے زیر اہتمام بلدیہ جنوبی کے تعاون سے منعقد ہونے والے چوتھے کمشنر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں ملیر ڈسٹرکٹ کی اومیگا کلب اور ایسٹ ڈسٹرکٹ کی باؤنس کلب نے اپنے حریفوں کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ان میچوں کے مہمان خصوصی SSPساؤتھ زبیر نذیر احمد شیخ تھے۔جبکہ پی ٹی ایف کے نائب صدر خالد جمیل شمسی POA کے میڈیا کوآرڈینٹر آصف عظیم NBP کے پی آراو اسپورٹس عظمت اللہ خان ہاکی کوچ محمد اخلاق انٹرنیشنل ریسلر شیر خان کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان اور دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ غلام محمد خان کی درخواست پر ضلع جنوبی پولیس فروری میں شہداے پولیس کپ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی

انہوں نے کہا کہ پولیس کے محکمہ نے ملک کو نامور کھلاڑیوں سے ہر کھیل میں نوازا ہے اور میں یہ انکشاف کررہا ہوں کہ ایڈیشنل آجی پولیس کراچی غلام نبی میمن کی ہدایت ہے کہ کھلاڑیوں کی ہرسطح پر پذیرائی اور سرپرستی کی جائے زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ میں کراچی کے عوام سے اپیل کرونگا کہ وہ 26 جنوری سے کراچی میں منعقد ہونے والی کرکٹ سیریز کے لئے کراچی کی انتظامیہ اور خصوصاً سیکوریٹی اداروں کا ساتھ دیں غلام محمد خان نے اس موقع پر اعلان کیا کہ 22 فروری کو عصرتامغرب آرام باغ باسکٹبال کورٹ پر سیریز کے لئے آیت کریمہ کا ورد ہوگا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے گی کہ یہ سیریز خیریت کے ساتھ منعقد ہو۔

پہلے سیمی فائنل میں باونس کلب نے ممبااسکواڈ کو میچ کے آخری سیکنڈ میں میں 4 52-5پوائنٹس سے شکست دی۔ باؤنس کلب کی جانب سے ضیاء احمد نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 22 محسن ریاض نے 11 اور سید مبشرنے10 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ممبا اسکواڈ کی جانب سے سعد خان نے 19کینتھ جانسن نے 16 اور سلیمان بشیر نے 11 پوائنٹس اسکور کئے دوسرے سیمی فائنل میں اومیگا کلب جس نے لیگ میچ میں نشترکلب سے شکست کھائی تھی انہوں نے سیمی فائنل میں اپنی شکست کا نہ صرف بدلہ لیا بلکہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا اومیگا کی جانب سے تیمور ظہیر نے شاندار اور خوبصورت کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ تھر ی پواینٹرکی مدد سے19 عباس عابد کے کے نے 13 اور علی مرتضیٰ نے 11 اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے علی چن زیب نے19 اسد علی نے 12 اوروسیم الرحمن نے 8 پوائنٹس اسکور کئے میچ کا فائنل اسکور 50-55 رہا ان میچوں میں ظفراقبال، زاہد ملک، سید مصنف شاہ، عامر غیاث، عامر شریف، طارق حسین نے ریفریز کے جبکہ زعیمہ خاتون، ممتاز احمد، اور جاوید میمن نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے۔آج کے میچوں میں ملک کے ممتاز T.V اینکر عتیق الرحمن اور ارشادعلی نے میچوں میں رواں تبصرہ کیا۔

تعارف: newseditor