مسرت حسین میموریل گرلز اینڈ بوائز جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں آغاز

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) مسرت حسین میموریل سیون اے سائیڈ جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی نارتھ ناظم آباد میں آغاز ہوگیا، اولمپئین قمر ابراہیم نے افتتاح کیا، اس موقع پر اولمپئین اصلاح الدین، اولمپئین سمیر حسین ، اولمپئین عباس حیدر ، اولمپئین کاشف جواد ، سابق انٹر نیشنل مبشر مختار، صغیر حسین، اسد ظہیر، طارق خان، سید آل حسن، جنید اسلم اور دیگر بھی موجود تھے. پہلے روز گرلز کے مقابلوں میں بیگم بینظیر بھٹو سیونرز نے بیگم رعنا لیاقت علی خان سیونرز کی ٹیم کو 2-1 گول سے شکست دیدی

فاتح ٹیم کی جانب سے عائشہ اعظم اور سمامہ صدیقی نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ شکست خوردہ ٹیم کا واحد گول ٹیم کی کپتان سحرش خان نے اسکور کیا، عائشہ اسد نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا. بوائز کے مقابلوں میں اولمپئین کامران اشرف اور اولمپئین قمر ابراہیم سیونرز کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابرا رہا، بوائز کے دوسرے میچ میں اولمپئین سمیر حسین سیونرز نے اولمپئین ایاز محمود سیونرز کی ٹیم کو 4-2 سے زیر کرلیا، فاتح کی جانب سے محمد بلاول، علی عباس، سید احمد علی اور محمد عیسی نے ایک، ایک گول اسکور کیا جبکہ شکست خوردہ ٹیم کیلئے وقاص اور فرزک نے ایک، ایک گول اسکور کیا.

چیمپئن شپ میں گرلز اینڈ بوائز کی 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں بوائز کی چھے ٹیموں کو اولمپئین ایاز محمود، اولمپئین قمر ابراہیم، اولمپئین کامران اشرف، اولمپئین سمیر حسین، اولمپئین کاشف جواد اور اولمپئین عباس حیدر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جبکہ گرلز کی چھے ٹیموں کو بیگم فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان، بیگم سلمہ تصدق حسین، بیگم جہاں آراء شاہنواز، بیگم شائستہ اکرام اور بیگم بینظیر بھٹو کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے.

تعارف: newseditor