لاہور( سپورٹس رپورٹر)پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام جاری کارپوریٹ چیلنج کپ کے راﺅنڈمیچز میںپاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، اے ایم ٹی اور آئی پی سی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،اتفاق کرکٹ گراﺅنڈ اور ماڈل ٹاﺅن گرینز کرکٹ گراﺅنڈ میں کارپوریٹ چیلنج کپ کے دوسرے ایڈیشن کے تین راﺅنڈ میچز کھیلے گئے۔ ماڈل ٹاﺅن گرینز میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایکسپرٹ ڈی جی کو 78 رنز سے شکست دی۔
سول ایوی ایشن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ مبشر علی نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ایکسپرٹ ڈی جی کی ٹیم 91 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اویس حسن نے 41 رنز بنائے جبکہ عبدالمنان نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
مبشر علی کوشاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کاایوارڈ دیا گیا۔ اتفاق کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اے ایم ٹی نے یوبی لوکریٹیو کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اے ایم ٹی نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ وقاص الدین 44 رنز بناکر نمایاں رہے ۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں یوبی لوکریٹیو کی ٹیم 141 رنز بناسکی۔
امیر حمزہ 32 رنز بناکر ناﺅٹ آٹ رہے ۔بہترین کارکردگی پر سعد نجم مین آف دی میچ قرار پائے۔ اتفاق کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں آئی پی سی نے ڈی پی ایس کو 4 وکٹوں سے پچھاڑدیا ۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔ عمران ٹیپو 41 رنز بناکر نمایاں رہے ۔
آئی پی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ولید تبریز 37 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے ۔ ولید تبریز آل راﺅنڈ رکارکردگی دکھانے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔