لائف بوائےقومی کرکٹ ٹیم کاآفیشل ہائجین پارٹنر بن گیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)لائف بوائے آئندہ ایک سال کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا آفیشل ہائجین پارٹنر بن گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور لائف بوائے کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔

پاکستان کو آئندہ ایک سال میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرنی ہے۔

اس حوالے سے دونوں فریقین نے معاہدے پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔ایک سالہ معاہدے پر دستخط کے لیے تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد اور ڈائریکٹر بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر، یونی لیور پاکستان عاصمہ حق نے معاہدے پر دستخط کیے۔

اس سے قبل دورہ انگلینڈمیں پی سی بی اور لائف بوائے نےپارٹنرشپ کی تھی۔

بابرحامد،ڈائریکٹر کمرشلز پی سی بی:

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشلز بابرحامد کا کہنا ہے کہ لائف بوائے کے ساتھ ایک سالہ طویل معاہدے سے پی سی بی اور لائف بوائے کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ میں کامیاب پارٹنرشپ کے بعد اب مزید ایک سال کے لیے لائف بوائے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔

بابر حامدنے کہا کہ کمرشل کی نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ نماياں برانڈز کے ساتھ بامقصد شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے اور لائف بوائے کے ساتھ شراکت داری اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

عاصمہ حق ، ڈائریکٹر بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر، یونی لیور پاکستان:

یونی لیور پاکستان کی ڈائریکٹر بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر عاصمہ حق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے دنیا کو ایک بار پھر حفظان صحت کے اصولوں کی اہمیت بآور کروائی ہے، لائف بوائے ہميشہ سے ہی ایک ایسا برانڈ رہا ہے، جو لوگوں کو بہتر ہائجين فراہم کرنے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حفظان صحت کے اصولوں کو فروغ دینے کے لیےپاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تعارف: newseditor