گابا (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
اس کامیابی کے بعد بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
گابا ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لیے 328 رنز درکار تھے ۔ بھارت کے 23 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشابھ پانٹ نے ٹی 20 کرکٹ کی طرز سے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو کامیابی دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ریشابھ پانٹ نے 138 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے بھارت نے کھیل ختم ہونے سے 18 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔
بھارت 1988 کے بعد پہلی ٹیم ہے جس نے آسٹریلیا کو برسبن کے مقام پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی۔ آخری مرتبہ 1988 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو یہاں شکست دی تھی۔