اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس PWD اسلام آباد کے زیر اہتمام مارشل آرٹس کے دلچسپ اور خطرناک مظاہروں کاایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اسلام آباد لفٹ گروپ نے تعاون کیا بنیادی طور پر اس پروگرام کا مقصد پاکستان میں مارشل آرٹ کا فروغ اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس مقصد کے تحت دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل کے CEO محمد عدنان اسلم انٹر نیشنل کراٹے پلیر نے لفٹ گروپ اسلام آباد کے تعاون سے مارشل آرٹس کے مختلف مظاہروں کے انعقاد کے لئے راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف مارشل آرٹس کلبوں کو اپنے کلب دی ماسٹرز اکیڈمی آف مارشل PWD میں مدعو کیا سب نے مارشل آرٹس کا انتہائی عمدہ مظاہرہ پیش کیا گیا.
جس کو حاظرین نے کافی پسند کیا. دی ماسٹرز اکیڈمی کی ٹیم جس ناصر علی، حمزہ اسلم، علی ھاشمی، جنید گل،سمیہ خان، ارحم عدنان، انس عدنان، عنایا عدنان، اشال سلمان،محمد ایزان، سمیہ ناصر، وسیم افسر اور دیگر سٹوڈنٹس نےمحمد عدنان اسلم کی زیر نگرانی بہت عمدہ پرفارمنس دے کر شائقین سے داد تحسین وصول کی. آخر میں عدنان اسلم نے کہا کہ مارشل آرٹس کا کھیل نہ صرف جسمانی نشوونما کے لیے اچھا ہے بلکہ سیلف ڈیفنس کے لیے بہت فائدہ مند ہے دوسرا مارشل آرٹس کا کھیل جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرتا ہے جس سے کورونا جیسے خطرناک مرض کو شکست دی جا سکتی ہے. دور حاضر میں بچیوں اور خواتین کے بہت ضروری ہے تا کہ وہ اپنے آپ کو مختلف قسم کے حادثات سے بچا سکیں.