پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے کراچی کیلئے روانہ


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردہ سکواڈ جنوبی افریقہ کیخلاف 26 جنوری سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہو گیا ہے، سکواڈ اور سپورٹنگ سٹاف چارٹر طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے گا جہاں ٹیم کے تمام ارکان کو بائیو سیکور ماحول میں گزرنا پڑیں گے

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کراچی پہنچ چکی ہے جس کی کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آئی تھی جس کے بعد اس نے کراچی میں پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جہاں شائقین کرکٹ کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

تعارف: newseditor