پہلی ایشیائی ٹیم ; پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح

پہلی ایشیائی ٹیم; پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح ;

اسپیکر قومی اسمبلی کی مبارک باد

…اصغر علی مبارک…

پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کےخلاف پہلی بار ٹی 20 سیریز جیت لی , پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

اسپیکر قومی اسمبلی نےفتح پرمبارک باد دی ہے

پاکستانی وویمن کرکٹ ٹیم نے منیبہ علی، عالیہ ریاض کی جارحانہ بیٹنگ اور سعدیہ اقبال، فاطمہ ثنا کی شاندار باؤلنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق یہ پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف دوسری فتح ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی 20 سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول اسٹیڈیم میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ وویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے بیٹر منیبہ علی نے 28 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35، عالیہ ریاض نے 22 گیندوں پر ایک چھکے اور تین چوکوں سے سجی 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی،

جبکہ بسمعہ معروف اور کپتان ندر ڈار بالترتیب 21 اور 14 رنز بنا سکیں۔ عالیہ ریاض کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا انعام دیا گیا۔مزید یہ کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں T20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو آوٹ کلاس کیا ، پاکستان وومن کرکٹ ٹیم نے پوری سیریز میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی تاریخی فتح پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،

 

 

error: Content is protected !!