ابوظبی ٹی 10کے سیزن 2020کے لئے بین الاقوامی میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے

ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)ابوظبی ٹی 10کے سیزن 2020کے لئے بین الاقوامی میچ آفیشلز ذمہ داریاں نبھائیں گے
آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفری اور سابق برطانوی کرکٹ اسٹار کرس براڈ اور سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل ایمپائر ایان گولڈ ابوظبی ٹی 10 کے میچز کے ریفری ہوں گے
پریس ریلیز
ابوظبی ۔ ابوظبی ٹی10کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ابوظبی ٹی10کے چوتھے ایڈیشن کے کھیل کی نگرانی کے لئے بین الاقوامی مایہ ناز میچ آفیشلز کو شامل کیا ہے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں 28جنوری سے 6فروری 2021تک کھیلے جانے والے اس ٹورنمنٹ میں بین الاقوامی اسٹارز کے علاوہ میچ ریفریوں کو شامل کیا ہے جن کی موجودگی سے اس ٹورنمنٹ کی ترقی کا سفر جاری رہے گا
ابوظبی ٹی 10میں شامل میچ آفیشلز
کرس براڈ ابوظبی ٹی10میچ ریفری 1(آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفری )
µ*نائجل لونگ ۔ سابق آئی سی سی ایلیٹ پینل ایمپائر
*لینڈن ہینبل ۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر
*پال بالڈون ۔آئی سی سی پینل امپائر
*شیجو مانیل ۔ آئی سی سی ڈویلپمنٹ پینل
ایان گولڈ ۔ ابوظبی ٹی 10میچ ریفری ٹو µ µایلکس وارف ۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر

  • رنمور مارٹنیز ۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر
    *بلی ٹیلر ۔ ای سی بی فرسٹ کلاس امپائر
    *اکبر علی آئی سی سی ڈویلپمنٹ پینل

ابوظبی ٹی10میں ذمہ داری نبھانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق برطانوی کھلاڑی اور آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفری کرس براڈ نے کہا کہ ٹی10ایک نیا اور مختصر دورانئیے کا فارمیٹ ہے جو دلچسپی سی بھرپور ہے ، ابوظبی ٹی10ٹورنمنٹ شروع ہونے والا ہے مجھے خوشی ہو گی کہ میں اپنے دیگر رفقا کے ساتھ مل کر کرکٹ میں کے لمحات کو یادگار بنائیں گے اور ابوظبی میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا
ابوظبی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میتھیو باوچر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنمنٹ میں فرسٹ کلاس کرکٹ ہمارا عزم ہے ہمارے ساتھ امپائرنگ میں انتہائی پروفیشنل نام اور ایلیٹ پینل شامل ہیں جن کی بدولت ہم اپنے عزائم کی تکمیل کریں گے کیونکہ ہم ابوظبی میں دوسری بار ٹورنمنٹ کا انعقاد کر رہے ہیں ابوظبی ٹی10 واحد دس اور انٹرینشنل کرکٹ ایونٹ ہے جس کو آئی سی سی نے باقاعدہ منظور کیا اور امارات کرکٹ بورڈ سے لائسنس یافتہ ہے بین الاقوامی میچ ریفریوں اور امپائرز کی موجودگی سے اس ٹورنمنٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا

error: Content is protected !!