جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ویمنز کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دیکر وائٹ واش کر ڈالا

ڈربن (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان ویمنز کو 32 رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا۔ آخری ون ڈے میں 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 169 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیریز کے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 201 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ لاورا ولوارٹ 58 لیزلے لی 49 اور وکٹ کیپر ٹریشا چیٹی 35 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نشرہ سندھو نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 48 اوورز میں صرف 169 رنز ہی بناسکی۔ کپتان جویریا خان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے کلین سوئپ کیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم دورے پر تین ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے گی جس کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔

error: Content is protected !!