بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے، سہواگ

 

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔بھارتی ٹیم کے سابق اوپننگ بیٹر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہوں گے۔وریندر سہواگ نے کہا کہ بابر اعظم شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ویرات کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھ کر جیسے سکون ملتا ہے اسی طرح بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو مد مقابل ہوں گی۔روایتی حریف ٹیموں کا یہ سپر 12 مرحلے کا پہلا میچ میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے کے روز بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہیجبکہ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا ٹریننگ سیشن بھی شدید متاثر ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز کے لیے کوئی ریزرو ڈے بھی نہیں رکھا گیا ہے۔

error: Content is protected !!