لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین محمد حفیظ کو جنوبی افریقہ کیخلاف اعلان کردہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جس سے ایک نیا تنازع سامنے آگیا ہے اور محمد حفیظ نے اس پر اپنے ردعمل کا بھی اظہار کیا ہے، اس حوالے سے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ دستیاب نہیں، ان کی فارم پر شک نہیں تاہم حفیظ بائیو سیکیور ببل کیلئے دستیاب ہوتے تو ٹیم میں ہوتے، محمد حفیظ سے رابطہ کرنے پرمعلوم ہوا وہ 3 فروری کو جوائن نہیں کرسکتے۔
اُدھر آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹیم سے ڈراپ کرنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں محمد حفیظ نے ٹیم اسکواڈ کی تصویر لگاتے ہوئے آیت لکھی ہے جس کا ترجمہ ’ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے‘۔