راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہو رہا ہے، اس حوالے سے شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے ٹیسٹ میچ کے دوران شہریوں کے ٹریفک کا متبادل پلان جاری کردیا ہے، جس کے تحت ڈبل روڈ ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو ڈبل روڈ سے آئی جے پی روڈ پر موڑا جائے گا جبکہ فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کو مری روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک پولیس کے 303 اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ٹریفک پولیس اس دورانیے میں کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔