خواتین کا عالمی دن،ٹیسٹ امپائر میاں سعید احمد شاہ مرحوم کی بیٹی حادیہ سید کی کھیلوں کے مقابلوں کے دوران شاندار کمپیئرنگ کے چرچے



پشاور(سپورٹس رپورٹر)خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہارمیں منعقدہ کھیلوں کی تقریب میں نوجوان خاتون ٹیچرحادیہ سید کی شاندارکمپیئرنگ کے بعد ہر طرف انکے چرچے ہونے لگے۔گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج میں منعقدہ تقریب کو چارچاندلگانے والی کمپیئرحادیہ سید پشاور سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کی دنیاکے ممتازٹیسٹ کرکٹ ایمپائر میاں سید احمدشاہ مرحوم کی صاحبزادی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے بہترین ذہانت اور قابلیت عطاکی ہے

انکی آوازمیں شائستگی ہے جو کمپیئرنگ کے دوران بہترین الفاظ کا چناؤ میں بھی خاصی مہارت رکھتی ہیں۔گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار میں اردومضمون پڑھانے والی باصلاحیت ٹیچرحادیہ دسیدمیں اپنی بہترین طرزکمپیئرنگ سے کسی بھی پروگرام کو کامیاب بنانے کی تمام تر قابلیت موجود ہے۔

خواتین سے متعلق اس تقریب میں جاندار کمپیئرنگ کے بعد سٹی کالج بلکہ پشاور کے تمام خواتین کالجزکی اساتذہ وطالبات کے لبوں پر حادیہ سیداورانکی بہترین کمپیئرنگ کے تذکرے ہیں۔

error: Content is protected !!