شاہین شاہ کی سالگرہ پر شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ نادیہ شاہد نے شاہین شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکانٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سالگرہ مبارک ہو، خوش رہیں اور چمکتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور مزید کامیابیاں عطا فرمائے، پاکستان کی خدمت کرتے رہیں۔شاہد آفریدی نے شاہین شاہ کو 200 انٹرنیشنل وکٹوں کے سنگ میل پر بھی مبارکباد دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ شاہد نے اپنے شوہر کے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔دوسری جانب شاہد آفریدی کے محبت بھرے پیغام پر شاہین شاہ نے کہا کہ شکریہ! لالا۔

error: Content is protected !!