علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں اسپورٹس ویک ایونٹس کا رنگارنگ تقریب سے آغاز

کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ) علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری میں اسپورٹس ویک ایونٹس کا رنگارنگ تقریب سے آغاز کردیا گیا۔کالج کےپرنسپل پروفیسر عبدالمجید عمرانی نے افتتاح کیا۔ گورنمینٹ بوائز اور اشاعت الاسلام ہائی اسکولز کوٹری کے ہیڈ ماسٹرز منظور پنہور اور غلام شبیر کھوسو اعزازی مہمان تھے۔پروفیسر ریاض میمن کی تلاوت کلام پاک کے بعد ملی نغمے کی دھن پر شرکت کررہی تمام ٹیموں نے کووآرڈینیٹرز و انچارجز پروفیسرز رفیق احمد سومرو،خلیل اللہ میمن،نذیر شاہانی،غلام حسین کھوسو،فہیم میرانی،عرفان سومرو،عبدالغفار ملاح اور عبدالقیوم لغاری کے ہمراہ دلکش پاسٹ کیا جبکہ پرنسپل کے افتتاح کے اعلان کے ساتھ ہی تالیوں کی گونج میں فضا میں غبارے چھوڑے گئے جو کہ تاحد نظر امن کا پیغام لیئے بلندیوں پر روانہ ہوگئے۔

قبل ازیں مہمانوں کی آمد پر انہیں پروفیسر الطاف میمن، پرویز شیخ اور محمد امین نے اجرک پہنائیں جبکہ کمسن ماسٹر عبدالغفار میمن نے انہیں گلدستے پیش کیئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی  پروفیسر عبدالمجید عمرانی،منظور پنہور،غلام شبیر کھوسو، پرویز احمد شیخ اور فضل چانڈیو نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو لازمی قرار دیتے ہوئے طلباء کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔

بعد ازاں چیف ٹیکنیکل آفیشل رمیز راجہ کی نگرانی میں کھیلے گئے ابتدائی والی بال ایونٹ کے پہلے میچ میں کمبائینڈ آرٹس کلاس نے انٹر پری میڈیکل کو 3-1 سے شکست دے دی دوسرے میچ میں فرسٹ ایئر پری انجینیئرنگ نے انٹر اور کمبائنڈ بی ایس سی نے کمبائنڈ بی اے کو 3-0 سے شکست دی۔میچز کو محی الدین شیخ،محمد امین

سعادت علی اور بابر علی نے سپروائز کیا۔ایونٹ کے اگلے رائونڈ اور فائنل کل کھیلا جائے گا جبکہ تھروبال کا افتتاح بھی کل ہوگا۔دوران تقریب اور میچز کے موقع پر پروفیسرز جاوید حبیب، عبدالطیف سوہو،سلیم ناہیوں، شہاب الدین صدیقی،عبدالمجید منگریو، ثناءاللہ رستمانی، مظفر خان، اسلم کھوسو، جوڑیل شاہ،نور محمد شیخ، زاکر میمن، اسٹاف ممبر محمد یونس ببر اور انکی معاون ٹیم موجود تھی۔ 

error: Content is protected !!