ایشیا کپ ; پاکستان نے نیپال کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔

 

 

 ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔

 ملتان میں ہونیوالے پہلے میچ میں پاکستان  نے نیپال کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز بنائے۔

 

بابراعظم نے 131 بالوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 شاندار چھکے اور 14 چوکے شامل ہیں۔ مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد 71 بالوں پر 109 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل ہیں۔

 

پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر زمان ایک مرتبہ پھر کوئی خاطر خواہ رنز بنانے میں ناکام رہے وہ محض 14 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے ،امام الحق اور آغا سلمان 5،5 رنز جبکہ محمد رضوان 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

 

 

error: Content is protected !!