پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی تحصیل شبقدر میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر پر ممبر صوبائی اسمبلی عارف محمد زئی سے ملاقات

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)کھیلوں کے ایک ہزار سہولیات منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے شبقدر سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عارف محمد زئی سے ملاقات کی ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ، وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے معاون عارف محمد زئی کے حلقہ انتخاب میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر سے متعلق بات چیت کی ، 9.6 ملین روپے کی لاگت سے تحصیل شبقدر میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر ہونی تھی تاہم وہاںکی زمین کمزورتھی اس بارے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر نے حلقہ کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی کو آگاہ کیا اس بیڈمنٹن ہال کی سٹرکچر اور ڈیزائن کو دوبارہ کیا جائیگا اور اسے تحصیل شبقدر کے علاقے میں ہی بنایا جائیگا. ممبر صوبائی اسمبلی عارف محمد زئی نے انہیں معاملے میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی

error: Content is protected !!