کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، ٹیم ابتدا ہی میں مشکلات کا شکار

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پہلے ہی سیشن میں پاکستان کرکٹ ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور اس کی پہلی دو وکٹیں صرف 19 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئیں، وکٹ پر کپتان بابر اعظم کیساتھ اس وقت امام الحق موجود ہیں اور دونوں نے سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 34 رنز دو کھلاڑی آئوٹ تک پہنچا دیا ہے،آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے 7 اور شان مسعود نے تین رنز بنائے، قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو بڑی تبدیلیاں کی گئیں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ سابق کپتان وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا جبکہ فاسٹ بائولر نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں میر حمزہ کو شامل کیا گیا ہے، سرفراز احمد اور میر حمزہ دونوں کی چار چار سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

error: Content is protected !!