چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ کے دوسرے روز مزمل مرتضی، احمد چوہدری، ہیرا عاشق اور برکت اللہ نے اپنے اپنے جیت لئے

اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ) چھٹی بے نظیر بھٹو شہیدٹینس چیمپیئن شپ کے دوسرے روز مینز سنگلز کے مقابلوں میں مزمل مرتضی، احمد چوہدری، ہیرا عاشق اور برکت اللہ نے اپنے اپنے جیت لئے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے میں رائونڈ میں مزمل مرتضی، احمد کامل، احمد چوہدری، ہیرا عاشق، محمد شعیب، شاکر اللہ، یوسف خلیل، مدثر مرتضی، ابراہیم عمیر اور برکت اللہ نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، بوائز انڈر -18 کے مقابلوں میں شیل ڈار، مرنیل، مطاہر محمد، حذیفہ، اسامہ محمود، باقر، فرمان شکیل، کامران، حامد اسرار، سمیع زیب، محمد شعیب، اسد زمان اور شاہشوار خان نے بھی اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، بوائز انڈر-14 کے مقابلوں میں حیدر علی، ابراہیم، حمزہ عاصم اور بلال عاصم نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، پری کوارٹر فائنل مقابلے(کل) شروع ہونگے، چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 150 سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمیئن شپ میں بارہ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر- 18 سنگلز، گرلز انڈر-18 سنگلز ، گرلز انڈر-14 سنگلز، بوائزانڈر- 14 سنگلز، انڈر- 12 بوائز اینڈ گرلز مکس، انڈر10 بوائز اینڈ گرلز مکس، 45 پلس سنیئر ڈبلز، 60 پلس سنیئر ڈبلز،
خصوصی بوائز اور میڈیا سنگلز شامل ہیں،چیمپیئن شپ آئی ٹی ایف اور پی ٹی ایف رولز کے مطابق کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل 16 دسمبر، کوارٹر فائنل 17 دسمبرکو، سیمی فائنل 18 دسمبر کو اور فائنل مقابلے 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد کے علاوہ کیش ایوارڈ بھی تقسیم کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!