لالیگا کا اعزاز اتھلیٹکو میڈرڈ نے جیت لیا


میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)اتھلیٹکو میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رئیل والاڈولائیڈ کو شکست دیکر لالیگا فٹبال کا اعزاز جیت لیا، فائنل میں اتھلیٹکو نے رئیل والاڈولائیڈ کو دو ایک سے شکست دی میچ کا فیصلہ کن گول لیوس سوریز نے سکور کیا جس کے بعد اب ان کے گولوں کی تعداد رواں سیزن میں اکیس ہو گئی ہے یہ 2014 کے بعد اتھلیٹکو کی لالیگا میں پہلی جیت ہے، میچ میں برتری رئیل والاڈولائیڈ نے حاصل کی تاہم وہ اس کو برقرار نہ رکھی سکی اور میچ کے 87 ویں منٹ میں کریم بن زیما نے گول سکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا جس کے بعد لیوس سوریز نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو فاتح بنوا دیا۔

error: Content is protected !!