انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ، ویمنز سنگلز کا اعزاز جیت لیا

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں قازقستان کی کھلاڑی علینا رائباکینا نے اپنی حریف بیلو روس کی کھلاڑی آریانا سبالینکا کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے، اس جیت کے ساتھ علینا نے سبالینکا سے رواں سال جنوری میں آسڑیلین اوپن میں شکست کا بھی بدلہ لے لیا ہے، علینا رائباکینا نے آریانا سبالینکا کو سات (تیرہ گیارہ) اور چھ چار سے شکست دی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلا سیٹ 78 منٹ تک جاری رہا

 

 

 

علینا کی یہ عالمی نمبر ون آریانا کیخلاف پانچ مقابلوں میں پہلی جیت ہے ، اپنی کامیابی کے بعد علینا کا کہنا تھا کہ آریانا سبالینکا جیسی مضبوط کھلاڑی کیخلاف کامیابی حاصل کرکے انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ سبالینکا بہت زبردست کھلاڑی ہے، انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ان کے اعتمادمیں مزید اضافہ ہوا ہے اور وہ آئندہ مقابلوں میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں گی۔

error: Content is protected !!