دی ہنڈریڈ ڈرافٹ ؛ بابر، رضوان اور شاہین شاہ کی رجسٹریشن مکمل

 

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ بابر، رضوان، شاہین نے بھی رجسٹریشن کروالی

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل تینوں کرکٹرز نے رجسٹریشن مکمل کروائی، بابر، رضوان اور شاہین شاہ اب ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے انتخاب کے اہل ہیں۔

تیوں پاکستانی ٹاپ اسٹارز کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی 3 کروڑ 12 کھ سے زائد پاکستانی روپے لگنے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے صائم ایوب ڈرافٹ لسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے آل رانڈرز آندرے رسل اور جیسن ہولڈر کے ساتھ ساتھ تیز گیند باز الزاری جوزف نے اپنی ریز رو قیمت کو 75 ہزار یورو کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ دی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلئیرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جس میں 60 مینز جبکہ 5 ویمنز کھلاڑی شامل تھیں۔ واضح رہیکہ دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 23 جولائی سے ہوگا۔

error: Content is protected !!