ایبٹ آباد تائیکوانڈو کلب اور ایبٹ آباد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بیلٹ پروموشن اور سرٹیفکیٹ کی تقریب

ایبٹ آباد ( سپورٹس رپورٹر) ایبٹ آباد تائیکوانڈو کلب اور ایبٹ آباد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حکومت خیبر پختونخواہ کے کھیلوں کی ایس او پیز کے ساتھ بحالی کے بعد بیلٹ پروموشن اور سرٹیفکیٹ کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سابق ڈی ججی سپورٹس طارق محمود تھے جبکہ چیف انسٹرکٹر محمد شیراز نے ایونٹ کے بارے مین تفصیلی روشنی ڈالی

یلو ٹو ریڈ بیلٹ پروموشن عدن سلطان سردار حماد گرین ٹبلیو میں صدام شنواری سیف اللہ عبدالمعز شاہ زیب اور شیر عالم جبکہ یلو ٹو گرین میں عبداللہ شاہ اور فرہاد واءٹ ٹو یلو میں آفان زریاب فضہ محمد عالم سنان عالم ابراہیم شیر وانی اور محمد نعیم شامل ہیں

محمد شیراز نے کہا کہ کوڈ ججیسی مشکل صورتحال میں بھی بچوں نے ایس او پیز کو مد نظر رکھ کر اپنی مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھا اور یہی وجہ ہے کہ انکی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے

اس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محود نے کہا کہ بچوں کی زہنی اور جسمانی تربیت کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے اور کھیلوں کے انعقاد سے برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور اور نوجوان بہت سی منفی سرگرمیوں سے بچ کر مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں

اور موجودہ حکومت کھیل جیسی مثبت سرگرمی کی جانب خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کی وجہ سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ رہا ہے انہوں نے محمد شیراز اور ایم آصف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تائیکوانڈو کے کھیل کے لئے ضلع بھر میں بھر پور محنت کر رہے ہیں جس سے کئی انٹر نیشنل کھلاڑی سامنے آئے ہیں

تعارف: newseditor