49کرکٹرزپی سی بی کے لیول ون امپائرنگ اور میچ ریفریز کورس میں شریک

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)امپائرز اور میچ آفیشلزکے لیے منعقدہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ون امپائرنگ اورمیچ ریفریز کورس گزشتہ روز سے شروع ہوگیا ہے،جہاں مجموعی طور پر 49 سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں تین ٹیسٹ کرکٹرز بھی شامل ہیں، عبدالرؤف ، سلمان بٹ اور بلال آصف بھی شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں شعیب خان، عدنان رئیس، عمران علی، احمد سعید او رجہانگیر مرزا بھی نمایاں ہیں۔

اس کورس میں مجموعی طور پر 350 امیدوار شرکت کررہے ہیں، جنہیں پی سی بی ایلیٹ اور سپلیمنٹری پینل میں شامل میچ ریفریز کی جانب سے تربیت فراہم کی جاری ہے۔

کیمپ کے شرکاء کو امپائرنگ کے قوانین اور قواعد و ضوابط سے متعلق علم فراہم کیا جائے گا، جس کے بعد ان کا تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ اس دوارن شرکاءکے انٹرویوز اور فٹنس ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔

اس کورس میں کامیاب امیدوار کلب اور اسکول کی سطح پر امپائرنگ کرنے کے اہل ہوں گے، جس سے سابق کھلاڑیوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی سی بی نے اس کورس کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اپریل میں کیا تھا۔

error: Content is protected !!