ابوظہبی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں کا آغاز ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گیاہے اور کھیلے گئے پندرہویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے اپنے بائولر جیمز فولنکر کی عمدہ بائولنگ اور کپتان سہیل اختر کی شاندار چالیس رنز کی اننگز آخری لمحات میں راشد خان کی دھواں دھار اننگز کے باعث اسلام آباد یونائیڈ کی ٹیم کو 5وکٹوں سے شکست دیدی، تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کافیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 143 بنانے میں کامیاب ہوسکی اور لاہور قلندرز کی ٹیم کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف دیا، یونائیٹڈ کی ٹیم کی اننگز کا آغاز متاثر کن نہ ہوسکا اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔یونائیٹڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز فہیم اشرف نے بنائے جنہوں نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ عثمان خواجہ نے 18، حسن علی اور حسین طلعت نے 14،14افتخاراحمد نے 12 اور کولن منرو نے 11 رنزبنائے۔
لاہورقلندرز کی جانب سے جیمزفاکنر نے 32 رنزدے کر3 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ احمد دانیال اور حارث رف نے دو،دو کھلاڑیوں کوآٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور راشدخان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب فخر زمان اکیس کے مجموعی سکور پر نو رنز کی انفرادی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے اس کے بعد 44 کے مجموعی سکور پر محمد فیضان بھی نو رنز بنانے کے بعد آوٹ ہو گئے، تاہم اس کے بعد سہیل اختر اور محمد حفیظ نے مجموعی سکور کو 82 پر پہنچا اس موقع پر کپتان سہیل اختر چالیس کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اس کے بعد محمد حفیظ بھی انتیس رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے
اس موقع پر ٹیم کا مجموعی سکور 97 رنز تھا اس کے بعد بین ڈنک بھی سترہ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے یہ لاہور قلندرز کی گرنے والی پانچویں وکٹ تھی جبکہ اس موقع پر مجموعی سکور 122رنز تھا ،اس کے بعد ٹم ڈیوڈ اور راشد خان نے ٹیم کی کشتی کنارے لگا دی ٹم ڈیوڈ 23 اور راشد خان نے پندرہ رنزکی اننگز کھیلی، لاہورقلندرز نے مطلوبہ ہدف میچ کی آخری گیند پرحاصل کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے دو جبکہ فہیم اشرف، فواد احمد اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا،