پاکستان سپر لیگ، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ایک میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دیدی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 6 کے 16 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے رئیلی روسو 44 اور صہیب مقصود 31 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ محمد رضوان 29 اور شیمرون ہیٹمائر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے پریرا نے 2 اور وقاص مقصود اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جب کہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔

177 رنز کے ہدف کے جواب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بناسکی۔

کراچی کنگز کی جانب سے بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو فتح نہیں دلواسکے۔

دیگر بلے بازوں میں والٹن نے 35، مارٹن گپٹل اور نجیب اللہ زدران نے 11،11 رنز بنائے جب کہ قاسم اکرم نے 10 رنز اور کپتان عماد وسیم اور تھیسارا پریرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان کی جانب سے عمران خان نے 3 اور عمران طاہر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کنگز کے 2 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

تعارف: newseditor